ماہڑہ میں مہنگائی عروج پر ،دکانداروں کے من پسند ریٹ مقرر

ماہڑہ (نامہ نگار)آٹا، چینی گھی، چاول، چکن، بڑا گوشت، روٹی دہی، دودھ، سبزی اور پھل فروشوں کے من مانے ریٹ مقرر، غریب عوام شدید مشکلات کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق ماہڑہ بیٹ رائلء جنگڑھ ماہڑہ روہیلانوالی بستی اللہ آباد ،چوک مکول کے گر دونواح میں آٹا، چینی، گھی، چاول اور سبزی پھل فروشوں نے من مانے ریٹس مقرر کردیے ہیںجس سے غریب کے لیے ایک وقت کی سبزی خریدنا بھی محال ہوگیا ہے ،ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ، ماہڑہ اور گرد نواح کے مختلف علاقوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، غریب کے لیے روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا بڑا چیلنج بن چکاہے ۔عوام نے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث سبزی اور پھل فروش سر عام من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں،حکومت فوری طور پر نوٹس لیکر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرے ، من مانے ریٹس کو قابو میں لانے کے لیے مارکیٹ کنٹرول کا مؤثر نظام متعارف کرایا جائے تاکہ غریب کی زندگی کو آسان بنایا جاسکے ۔