وہاڑی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے

وہاڑی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے

وہاڑی (خبرنگار )پیپلز کالونی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ،دن میں کئی کئی گھنٹے سپلائی معطل کی جارہی ہے۔۔

 جس سے نہ صرف معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں بلکہ شدید گرمی میں بزرگوں، بچوں اور مریضوں کا حال بھی غیر ہوگیا ہے ، چار چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا وقفہ کچھ اس انداز میں آیا کہ لوگوں کے پسینے کے ساتھ ان کی برداشت اور صبر کا بھی بھرکس نکل گیا۔علاقہ مکینوں رفیق، کاشف، منیر حسین، احمد شاہ، سلیم نیاز اور دیگر شہریوں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے واپڈا کے حکام کو انسانی تکلیف اور موسم کی شدت کا کوئی ادارک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب شدید گرمی میں نہ پانی ہو، نہ پنکھا چلے ، نہ فریج کام کرے تو یہ زندگی نہیں بلکہ زندہ لاش کی حالت ہوتی ہے ، عوام نے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دینا شروع کر دی ہیں کہ ریلیف دیں یا یہ ظالمانہ نظام ختم کیاجائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں