معذور بیوہ 6 بچوں سمیت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

معذور بیوہ 6 بچوں سمیت  کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار ) محلہ مشوری والا وارڈ نمبر 14 ڈی کی رہائشی معذور بیوہ ثمینہ بی بی زوجہ مرحوم غلام حسین شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔

 شوہر کے انتقال کے بعد 3 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ذمہ داری اس کے کندھوں پر آن پڑی، جن میں سے دو بیٹیاں حافظِ قرآن ہیں۔ثمینہ بی بی نے اپنے چھوٹے بیٹے دانش کے ہمراہ پریس کلب کوٹ ادو میں بتایا کہ ماضی میں وہ دوسروں کے گھروں میں کام کرکے بچوں کا پیٹ پالتی رہی، مگر اب معذوری اور بیماری کے باعث کام کرنے کے قابل نہیں رہی۔ انہوں نے حکومتِ پنجاب، ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اسے مالی معاونت فراہم کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں