ادویات بر وقت نہ پہنچنے پر حکیم نے کورئیر کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی
خان گڑھ (سٹی رپورٹر ) خان گڑھ کے معروف حکیم نواب زادہ محمد بلال خان نے راولپنڈی کے لیے۔۔
کورئیر کمپنی کے ذریعے قیمتی دیسی ادویات بھجوائیں جو کمپنی کے 24گھنٹوں میں ڈیلیوری کے دعوے کے باوجود تاحال منزل پر نہ پہنچ سکیں۔ حکیم بلال خان نے 16جولائی کو راولپنڈی میں موجود اپنے مریض کیلئے قیمتی ادویات بک کروائیں، تاہم کئی دن گزرنے کے باوجود ادویات نہ پہنچیں۔ شکایت درج کروانے کے باوجود کمپنی کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا، جس پر حکیم نے کمپنی کے خلاف صارف عدالت میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور لیگل نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔