خانیوال، محکمہ صحت کا سالانہ بجٹ منظور، ترجیحات کا تعین
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا۔۔
اجلاس میں محکمہ صحت کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمٰن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ہادی حسن اور محکمہ صحت کے بجٹ افسر شریک ہوئے ۔سی ای او ہیلتھ نے بجٹ تجاویز، سالانہ اخراجات، منصوبہ جات، انسانی وسائل، بنیادی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع میں جاری اور نئے صحت منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کے شعبے میں بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منظور شدہ بجٹ عوامی فلاح، بنیادی سہولیات اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی پر خرچ ہونا چاہیے ۔اجلاس میں محکمہ صحت کو درپیش مالی و انتظامی چیلنجز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کے لیے قابل عمل تجاویز زیر غور آئیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو بہتر نتائج کے لیے شفافیت، کارکردگی اور وسائل کے مؤثر استعمال کی ہدایت کی۔