وہاڑی میں جشن آزادی کی تقریبات کا جوش و جذبے سے آغاز

وہاڑی میں جشن آزادی کی تقریبات کا جوش و جذبے سے آغاز

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ضلعی دفتر پاپولیشن ویلفیئر وہاڑی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب کے طور پر ایک پُرجوش موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی اور آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

موٹر سائیکل ریلی ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا سے شروع ہو کر پریس کلب بورے والا پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران ثاقب چوپڑا نے کی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے ’’پاکستان زندہ باد‘‘کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔بعد ازاں منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے غفران ثاقب چوپڑا نے کہا کہ پاکستان کی آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے وطن کی سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم ان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت صرف نعروں میں نہیں بلکہ عملی اقدامات میں ہونی چاہیے ۔ پاپولیشن ویلفیئر دفتر کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات، ریلیاں اور سیمینارز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ نوجوان نسل میں حب الوطنی، قربانی اور اتحاد کا جذبہ پیدا کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں