اساتذہ کا 7اگست سے احتجاجی تحریک کا فیصلہ ، شیڈول جاری

اساتذہ کا 7اگست سے احتجاجی تحریک کا فیصلہ ، شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب کا اجلاس ،سات اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے۔۔

 کافیصلہ ،شیڈول جاری کردیاگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کا مسلم ہائی سکول ملتان میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب کی ڈویژنوں ملتان ڈیرہ غازی خاں بہاولپور کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے اور اساتذہ کے مسائل اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، بعدازں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق،مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی ،سینئر نائب صدر پنجاب چودھری مسعود ودیگر رہنماؤں جام صادق جھلن،ملک امام دین،زاہد رفیق،اسلم انجم،رانا اسلم ساغر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین اور آگیگا اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے 7 اگست سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی اور اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ لیو انکیشمنٹ،آؤٹ سورسنگ،ڈسپیریٹی، ریڈیکشن الاؤنس،17 اے رولز،پنشن گریجویٹی جیسے کالے قانون کا خاتمہ کے حوالے سے اساتذہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں ،وفاقی و صوبائی حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل نہ کیے تو نہ صرف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا بلکہ اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے ، اساتذہ احتجاجی ریلیاں نکالیں گے دھرنے دیے جائیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پر بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اساتذہ اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں