واسا کا مون سون پلان کے تحت نکاسی آب آپریشن جاری
ملتان (وقائع نگار خصوصی) واسا ملتان نکاسی آب اور شکایات کے ازالے کیلئے سرگرم ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کا آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔۔
رائٹرز کالونی، سمن آباد، گلبرگ کالونی، معصوم شاہ روڈ اور حافظ جمال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ونچنگ مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے ۔ مچھلی منڈی چوک کے قریب 54 انچ قطر کی ٹرنک سیوریج لائن سے کوڑا، پلاسٹک بیگز اور دیگر مواد نکالا جا رہا ہے ۔ تمام سب ڈویژنوں کی ٹیمیں دن رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ میں مصروف ہیں۔فضل کریم ٹاؤن، اللہ آباد، نقشبند کالونی، مومن آباد، پیراں غائب روڈ، زکریا ٹاؤن، مدینہ کالونی، اسلام نگر، سمن آباد، احمد آباد، شاہین ہومز اور متعدد دیگر علاقوں میں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔ سب ڈویژنوں نے ایم ڈی واسا کو کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر انہوں نے مزید تیزی کی ہدایت دی۔