سوئی گیس ٹاسک فورس کی غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی

سوئی گیس ٹاسک فورس کی غیر  قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی

ملتان (خصوصی رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 مقامات کی چیکنگ اور 2 میٹر منقطع کئے ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کا مقصد غیر قانونی گیس استعمال روکنا، پریشر میں بہتری لانا اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانا تھا۔ٹاسک فورس نے چیکنگ کے دوران ایک کمرشل کنزیومر کا میٹر کاٹ دیا جو گھریلو کنکشن کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کر رہا تھا، جبکہ ایک اور صارف جو ڈائریکٹ گیس چوری میں ملوث تھا، اس کی سروس ختم کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں