ستھرا پنجاب مہم میں ملتان ڈویژن کی نمایاں کارکردگی

 ستھرا پنجاب مہم میں ملتان ڈویژن کی نمایاں کارکردگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی۔۔

 ‘‘ستھرا پنجاب’’ مہم میں ملتان ڈویژن نے صوبے بھر میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے ۔ ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں دیہی و شہری علاقوں میں بلا امتیاز بھرپور صفائی جاری ہے اور ویسٹ کلیکشن کی شرح دوگنا ہو چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر ڈویژن بھر میں سرکاری عمارات اور رہائشی علاقوں میں خصوصی کلین اپ آپریشن کیا گیا تاکہ شہریوں کو براہ راست ریلیف دیا جا سکے ۔ آؤٹ سورس ماڈل کے تحت مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ کر کے ہر یونین کونسل میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے ۔ عبدالرزاق ڈوگر کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر نجی کنٹریکٹرز کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے ، ناقص کارکردگی پر سکیورٹی ضبط اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔ صفائی بہتر بنانے کے لئے ملتان سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں نئے ڈسٹ بن اور کنٹینر نصب کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے لئے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں