کریک ڈاؤن، منشیات فروشی کے الزام میں سات ملزم زیر حراست

 کریک ڈاؤن، منشیات فروشی کے  الزام میں سات ملزم زیر حراست

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں مختلف کارروائیوں کے دوران سات ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔

ممتاز آباد پولیس نے ملزم کاشف سے 10 لٹر شراب، گلگشت پولیس نے اسماعیل سے 1020 گرام چرس، ڈی ایچ اے پولیس نے ناصر سے 40 لٹر شراب، صدر پولیس نے شیراز سے 4 کارٹن شراب، مخدوم رشید پولیس نے محمد احسن سے 3000 گرام چرس اور 1000 گرام ہیروئن، لوہاری گیٹ پولیس نے فیصل سے 1080 گرام چرس، جبکہ بدھلہ سنت پولیس نے محمد رفیق سے 20 لٹر شراب برآمد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں