سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے  پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 مظفرآباد پولیس کو سب انسپکٹر قسور علی نے استغاثہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم علی حسن نے ایک ویڈیو، عبدالرئوف کے اکاؤنٹ سے شیئر کی، جس سے معاشرے میں شر اور فساد پھیلنے کا خدشہ تھا۔پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں