تیز رفتار کار کی ٹکر، 5سالہ بچی جاں بحق،2افراد زخمی

تیز رفتار کار کی ٹکر، 5سالہ بچی جاں بحق،2افراد زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثے میں 5 سالہ بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

چہلیک پولیس کو ٹریفک وارڈن عبدالرئوف نے بتایا کہ کلمہ چوک فلائی اوور پر حادثہ پیش آیا، جہاں عبداللہ اپنی بھتیجی حلیمہ احد اور بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ۔اسی دوران اوور سپیڈ مہران کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس سے تینوں افراد زخمی ہوئے ۔ حلیمہ احد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ دیگر زخمی زیر علاج ہیں۔حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں