تعلیم ،تربیت ،اخلاقی اقدار سے ترقی ممکن،تہمینہ منیر

تعلیم ،تربیت ،اخلاقی اقدار سے ترقی ممکن،تہمینہ منیر

ملتان (لیڈی رپورٹر)اپواء آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن ملتان مرکز نواں شہر میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پُروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جوائنٹ جنرل سیکرٹری مسز تہمینہ منیر، ایگزیکٹو ممبران طاہرہ نجم، نادیہ وسیم، رفعت صدف، پرنسپل عابدہ اشفاق، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔

جس کے بعد مسز تہمینہ منیر نے معزز ارکان کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کر کے شرکاء سے داد سمیٹی، جبکہ ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہا۔ خطاب میں مسز تہمینہ منیر نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد وفا کا دن ہے ، ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا چاہئے ۔ خواتین اور نوجوان ہماری اصل طاقت ہیں، تعلیم، تربیت اور اخلاقی اقدار کے فروغ سے ہم مضبوط پاکستان بنا سکتے ہیں۔یوم آزادی کی سرگرمیوں کے سلسلے میں بعد ازاں ڈی ایچ اے سینما میں قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی فلم جناح کی خصوصی نمائش ہوئی، جو اپواء انٹرن شپ طلبہ اور مختار شیخ ٹرسٹ کے طلباء کے لئے منعقد کی گئی۔ فلم کے ذریعے نوجوانوں کو آزادی کی قربانیوں اور جدوجہد کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں