پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ،رائے سیف اللہ

پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ،رائے سیف اللہ

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان جی پی او میں یوم آزادی کے موقع پر پُروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی۔

پوسٹ ماسٹر جنرل رائے سیف اللہ نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر محمد ابوبکر خان، سینئر پوسٹ ماسٹر اسحاق بلوچ، منیجر ایکسپریس پوسٹ عبدالرؤف خان، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر اسحاق گجر اور دیگر پوسٹل ملازمین بھی شریک تھے ۔تقریب میں 14 اگست کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور وطن عزیز کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی آزادی لاکھوں جانوں کی قربانی کا نتیجہ ہے ، جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔شرکاء نے پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا اور بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی بنیان المرصوص پر مسلح افواج کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور پوری قوم اس کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے عوام اور اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا چاہئے ۔ آزادی کی حفاظت اسی وقت ممکن ہے جب ہم قومی اتحاد اور قربانی کے جذبے کو زندہ رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں