فلاحی ،سماجی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت،نثار احمد

فلاحی ،سماجی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت،نثار احمد

ملتان (لیڈی رپورٹر)لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305 این ون پاکستان کے زیر اہتمام، ملتان کے تمام لائنز کلبز کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں کیک کاٹنے اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل ڈاکٹر نثار احمد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عطیۂ خداوندی ہے ۔

آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور خوش نصیب قومیں ہی اس کا مزہ لیتی ہیں۔ جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے سے منانا چاہیے ۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اصلاحی، فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، لہٰذا پاکستان کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی صرف خوشی کا دن نہیں بلکہ یہ ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو اس ملک کے حصول کے لئے دی گئیں۔ قومی یکجہتی اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔تقریب میں لائنز کلبز کے سابق سربراہ محمد افضل سپرا، محمد اعظم چودھری، چودھری الطاف شاہد، محمد زاہد سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں