قائدا عظمؒ کی جدوجہد کی بدولت آزادی ملی، جاوید ڈوگر
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ریلوے سٹیشن چوک سے عزیز ہوٹل چوک تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں رکشہ ڈرائیورز نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ریلی کی قیادت سرپرست اعلیٰ ملک جاوید ڈوگر، ملک ذوالنورین بھٹہ، ضلعی صدر پرویز اقبال بودلہ، عمران ساجد، سید مبشر حسن بخاری سمیت ظفر اقبال، رانا بابر علی، چودھری ارشد، ملک ریاض بھٹہ اور خزانہ قادر علی نے کی۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قائدانہ صلاحیتوں سے وطن عزیز کا قیام ممکن ہوا اور ہمیں آزادی کی نعمت ملی۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان مخالف قوتوں کو منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے قوم کا حوصلہ بلند کیا۔ پاک فوج ملک و قوم کا فخر ہے اور پوری قوم اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ان شاء اللہ پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا اور ہم ملک و قوم کی سلامتی کے لئے ہر وقت تن، من، دھن قربان کرنے کو تیار ہیں۔