محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام نعتیہ مقابلے ، انعامات تقسیم
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ مذہبی امور و اوقاف پنجاب ضلع کوٹ ادو کے زیر اہتمام گورنمنٹ قائداعظم اکیڈمی کوٹ ادو میں ولادتِ مصطفیٰ ؐ کی مناسبت سے ضلعی نعتیہ مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
مقابلہ حسنِ نعت اور نعتیہ شاعری میں گورنمنٹ کالجز، سکولز اور مدارس کے طلبہ و طالبات نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی،انعامات تقسیم کئے گئے ۔