زکریا یونیورسٹی انجینئرنگ شعبہ کیلئے پی ای سی کی ری ایکریڈیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) سے لیول ٹو ری ایکریڈیشن حاصل کرلی۔۔۔
یہ منظوری بی ایس سی انٹیک بیچز 2021 اور 2022 پر لاگو ہوگی۔ پی ای سی کے معائنہ پینل نے شعبہ کی مختلف کلاسز، لیبارٹریز، آلات اور تدریس کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ منظوری دی۔