ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،1جاں بحق ،دوسرا زخمی
کوٹ ا دو (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل ٹکر ،ایک جاں بحق، دوسرا زخمی۔۔۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس کو محمد ابراہیم نے بتایا کہ اس کا بھائی محمد فہیم اور بھانجا عطا محمد موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ طارق چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس سے اس کا بھائی موقع پر چل بسا جبکہ اس بھانجا زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔