میپکو کی بلا تعطل اور محفوظ بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری

میپکو کی بلا تعطل اور محفوظ بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکو ملتان سرکل ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ صارفین کو بلا تعطل، محفوظ اور قابلِ اعتماد بجلی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 جاری اور آئندہ مرمتی کاموں کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی بنایا جائے تاکہ لائن سٹاف اور سسٹم دونوں کی حفاظت یقینی ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 132کے وی گرڈ اسٹیشن گجرات ساؤتھ کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے اضافی پاور ٹرانسفارمر کی ٹیسٹنگ کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو معیار اور طریقہ کار کے حوالے سے ہدایات دیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایس ایس اینڈ ٹی ڈی جی خان ڈویژن میں پروگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کی، جس میں جاری مینٹیننس سرگرمیوں، تکنیکی مسائل اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف انجینئر نے تمام اے ای ٹیز کو ہدایت کی کہ اپنے عملے کو بار بار حفاظتی اصولوں کی یاد دہانی کرائیں اور کام کے دوران کسی بھی جلد بازی سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جی ایس او سرکل کے تحت تمام گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائنوں کی ڈسک صفائی جلد مکمل کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں