فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،سینکڑوں کلو مردہ مرغیاں برآمد
بہاولپور،ملتان(سٹی رپورٹر،لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑلیا،500 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت تلف، سپلائر کیخلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار،ڈپٹی ڈائریکٹر عبد العظیم کی سربراہی میں تھانہ بغداد پولیس سٹیشن کے قریب رکشہ کو چیک کیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبد العظیم کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے تھانہ بغداد پولیس سٹیشن کے قریب رکشہ کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران رکشہ سے بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں۔مردہ مرغیاں مختلف فاسٹ فوڈز پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔مردہ مرغیاں موقع پر ضائع کر دیں گئیں۔سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ دوسری جانب ملاوٹی چائے کی پتی بنانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، گزشتہ 3 ماہ میں 40 سے زائد چائے پروڈکشن یونٹس کی انسپکشن، جعل سازی پر 6 ملزموں کیخلاف ایف آئی آر درج، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد یونٹس کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے عائد، 7 ہزار کلو ملاوٹی چائے تلف، 1ہزار کلو کھلی پتی، 150کلو جعلی پیکنگ میٹریل ضبط کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کی خانیوال میں گزشتہ 3ماہ کے دوران 40چائے پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چائے کی تیاری میں کھلے رنگ اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔