تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے :عثمان طاہر جپہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں \\\"ٹیچرز ایکسیلینس ایوارڈ\\\" کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور نئی نسل کی تربیت میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور اساتذہ کی محنت و لگن سے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وولڈ ٹیچر ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی خدمات کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ، ایم پی اے اجمل چانڈیا اور سی ای او ایجوکیشن طاہرہ عزیز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں ایکسیلینس ایوارڈز تقسیم کیے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں شرکا نے تمام اساتذہ کو یومِ اساتذہ کی مبارکباد پیش کی اور تعلیمی میدان میں ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں طلبہ نے رنگا رنگ پروگرامز،تقاریر اور ٹیچرز کے اعزاز میں نغمے پیش کیے جنہیں شرکا نے بے حد سراہا۔