بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے فری ایجوکیشن پراجیکٹ تقریب

بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے  فری ایجوکیشن پراجیکٹ تقریب

ملتان (لیڈی رپورٹر)ویل شیفرڈ منسٹری کے زیر اہتمام ویل شیفرڈ فری ایجوکیشن پراجیکٹ کے لئے ولی شیفرڈ سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی فلاح و بہبود اور معیاری تعلیم کے فروغ پر زور دیا گیا۔ بانی مبشر پیرستش افتخار اور بانی مبشر علیشا جارج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچے ہمیشہ مسائل کا شکار رہے ہیں، ہم ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو مفت تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں