آذری دارالحکومت باکو میں ملتانی کارنر کے قیام کی منظوری

آذری دارالحکومت باکو میں ملتانی کارنر کے قیام کی منظوری

ملتان اور باکو کے تعلقات تاریخی اہمیت رکھتے ہیں،کمشنر عامر کریم

ملتان (وقائع نگار خصوصی)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے اولڈ سٹی اتھارٹی باکو کے چیئرمین رُفات محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاریخی ورثے کے فروغ، ثقافتی تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان اور باکو کی تاریخ، فن تعمیر اور ثقافتی روایات میں گہرا ربط موجود ہے ۔ انہوں نے باکو میں واقع تاریخی ملتان کارواں سرائے کو دونوں شہروں کی مشترکہ تاریخ کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ میوزیم میں ملتانی کارنر قائم کیا جائے تاکہ وہاں ملتان کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جا سکے ۔ چیئرمین رُفات محمود نے اس تجویز کو سراہا اور ملتانی کارنر کے قیام کی منظوری دی۔ملتانی کارنر میں بلو پوٹری، اونٹ آرٹ، آم، مذہبی و روحانی ثقافت، مزارات، خطاطی اور صوفی موسیقی کی نمائندگی کے لئے خصوصی ڈسپلے رکھے جائیں گے تاکہ زائرین ملتان کی تہذیبی عظمت کو قریب سے دیکھ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں