میلسی:پیرا فورس کا تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن

میلسی:پیرا فورس کا تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن

ریلوے روڈ، ٹریڈ سنٹر، کالونی روڈ، سائفن روڈ، ملتان روڈ سے صفایا کردیا

میلسی (نامہ نگار) پیرا فورس وہاڑی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ میلسی کے تعاون سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے شہر بھر میں گریند آپریشن کیا گیا۔ ریلوے روڈ، ٹریڈ سنٹر، کالونی روڈ، سائفن روڈ، ملتان روڈ اور ریلوے پھاٹک کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔آپریشن کے دوران دکانوں کے سامنے بنائے گئے تھڑے ، غیر قانونی شیڈز اور رکاوٹیں مسمار کر دی گئیں جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے سامان ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم، سی ای او بلدیہ مہر اویس، ایس ڈی او پیرا فورس وقاص انجم، انفورسمنٹ آفیسر سہیل احمد، انویسٹی گیشن آفیسر شعیب منیر، محرر عامر سومرو سمیت پیرا فورس، ستھرا پنجاب اور بلدیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ایس ڈی او پیرا فورس وقاص انجم نے کہا کہ آپریشن کا مقصد شہر کی سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کر کے شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکروچمنٹ نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہے بلکہ شہریوں اور فیملیز کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہے ۔ تجاوزات کے خاتمے سے میلسی شہر کو صاف، کشادہ اور خوبصورت بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں