ملتان میں جے ٹی ٹی کا سرچ آپریشن، چار گرفتار

ملتان میں جے ٹی ٹی کا  سرچ آپریشن، چار گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)جوائنٹ ٹاسک ٹیم (جے ٹی ٹی) نے حساس اداروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران افغان باشندے سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن پاک گیٹ، جلیل آباد اور دہلی گیٹ تھانوں کے علاقوں محلہ پیر گوہر سلطان، جلیل آباد، کوشالہ اور باغبان پورہ میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 67 گھروں کی تلاشی لی گئی، 117 افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 51 گاڑیوں اور 3 ہوٹلوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔پولیس کے مطابق ایک ہوٹل سے افغان باشندہ گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر دو افراد کو قحبہ خانہ چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں