قبضہ مافیا کیخلاف نیا قانون جائیداد مالکان کیلئے خوشخبری

قبضہ مافیا کیخلاف نیا قانون  جائیداد مالکان کیلئے خوشخبری

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے قبضہ مافیا کے خلاف نیا قانون متعارف کرا دیا ہے۔۔۔

’’پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امُوویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025‘‘ کی منظوری جائیداد مالکان کے لیے خوشخبری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 6رکنی ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی قائم کی جائے گی جو 90روز میں فیصلہ کرے گی۔شہری اگر اپنی جائیداد پر ناجائز قبضے کی شکایت دینا چاہیں تو درخواست کے ساتھ جائیداد کی تفصیل، فردِ ملکیت اور قبضہ دار کی معلومات فراہم کریں۔فیصلے کے بعد 24 گھنٹے میں زمین واگزار کرائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں