پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی کی کارکردگی ، 540ای چالان کئے

پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی کی کارکردگی ، 540ای چالان کئے

10 مقدمات درج، کلین اینڈ گرین مہم کے تحت 35 پودے لگائے گئے

مونڈکا (نامہ نگار) ماہ اکتوبر 2025 میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ انچارج غلام مصطفی خان ایس ایس آئی نے بتایا کہ قانون شکن افراد کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے ، جن میں غیر قانونی سلنڈر نصب گاڑیاں، اوور لوڈ گاڑیاں، پھٹہ رکشہ، ناجائز تجاوزات، کم عمر ڈرائیور، اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے شامل ہیں۔ دوران گشت راہگیروں کو 25 ہیلپس فراہم کی گئیں اور 540 ای چالان کیے گئے ۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 35 پودے لگائے گئے جبکہ متعدد تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا گیا۔ انچارج نے تمام گشت افسران کو موثر گشت کرنے ، شاہراوں کو محفوظ بنانے اور زیرو کرپشن پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں