افغانستان بھارت کے ہاتھوں کھیلنا بند کرے ، یوسف کسیلیہ
باز نہ آیا تو سخت رد عمل ہوگا،اسلام آباد حملہ قابل مذمت، بزدلانہ فعل ،گفتگو
گگو منڈی(نامہ نگار)ایم پی اے وایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم ن جنوبی پنجاب.چیئر مین چیف منسٹر انشی اٹیو چودھری محمد یوسف کسیلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد خود کش حملہ انتہائی قابل مذمت،بھارت جنگ میں شکست کے بعد دہشت گردی پر اتر آیا، پاکستان کی طرف سے سخت جواب دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد خود کش حملہ ایک بزدلی کاُثبوت ہے ،بھارت یا افغانستان اتنے تیس مار خان ہیں تو میدان میں جنگ کریں، بزدلوں کی طرح خود کش حملے کے کے بے گناہ شہریوں کوُشہید کیوں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک مدت تک پاکستان افغانیوں کی مہمان نوازی کرتا رہا ہے اور اس احسان کا بدلہ بھارت کی ایما پر خود کش حملوں سے دیا جا رہا ہے ،اگر افغانستان باز نہ آیا اور اسی طرح بھارت کے ہاتھوں کھیلنے سے باز نہ آیا تو پاکستان کی بہادر افواج بھارت جیسا سلوک افغانستان کے ساتھ کر کے اسے ایسا سبق سیکھائیں گی کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا، اتنے احسانوں کے بعد بھی افغانستان پاکستان کا نہ بن سکا تو دنیا کا کوئی ملک بھی اس پر بھروسا نہیں کر سکتا ، بھارت افغانستان پراکسی کا اسلام آباد خود کش حملے کے بعد دینا کو بھارت کا اصل چہرہ پہچان لینا چاہیے جو ایک دہشت گرد ملک ہے مگر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے ۔