ڈپٹی کمشنر کا بس سٹینڈ و بازار کا معائنہ ،ناقص صفائی پر برہم
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے نیو جنرل بس اسٹینڈ، ای الیکٹرک بس ڈپو اور اندرون شہر ماڈرن بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔۔۔۔
انہوں نے بس اسٹینڈ پر صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو فوری بہتری کی سخت ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے ای الیکٹرک بس ڈپو میں چارجرز کی تنصیب، ٹرانسفارمر کی دستیابی اور دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ محکموں کو حکم دیا کہ الیکٹرک بسوں کی سروس جلد فعال بنانے کیلئے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جا سکے ۔بعد ازاں انہوں نے اندرون شہر ماڈرن بازار کے تزئینی و تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ایکسین ضلع کونسل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چھ بازاروں میں مسڈ فین، فلاور باسکٹس، ٹف ٹائلز اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔