میپکو کے 7 ملازمین کی ترقی ،خالی آسامیوں پر تعینات کرنیکا حکم
آفس سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ قریشی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17میں ترقی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے 7ملازمین/اہلکاروں کو ترقی دیدی ہے اور انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ترقی پانے والے گریڈ 16کے آفس سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ قریشی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر/ایڈمن) گریڈ 17میں ترقی دیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن/ٹی اینڈ ایم پی) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اور زاہد اقبال ملہی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر/ایڈمن) گریڈ 17میں ترقی دیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ا یچ آر /ایڈمن ) میپکو ملتان سرکل تعینات کردیاہے۔ 5لوئر ڈویژنل کلرکوں کو سٹینو گرافر گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں فیصل حیات کو گریڈ 14میں سٹینو گرافر گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اوروہ کیئرٹیکر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے عہدے پر فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ۔ ترقی پانے والے دیگر جونیئر کلرکوں میں محمد وسیم (شعبہ ٹرانسپورٹ)، فرح عرفان (شعبہ ڈویلپمنٹ پی ایم یو)، عامر شہزاد (شعبہ سکیورٹی)اور عبدالصمد (شعبہ کیرئیر مینجمنٹ) میپکو شامل ہیں ۔