کروڑوں روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑے گئے

 کروڑوں روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑے گئے

دو مختلف جگہوں پر چھاپہ ،200 سے زائد کاٹن برآمد،مالکان کی تلاش جاری

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وہاڑی کا ایف بی آر ، پولیس کے ہمراہ جوائنٹ آپریشن ،پیپلز کالونی سے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑے گئے ۔تفصیل کے مطابق ایکسائز ، ایف بی آر اور کسٹم حکام نے وہاڑی کے علاقہ پیپلز کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑ لئے ، کارروائی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز مہر بشیر احمد کھرل ، اے سی ایف بی آر رانا سجاد حسین ، ایکسائز انسپکٹر عامر ملک ، انسپکٹر ایکسائز عمران فاضل انسپکٹر ایف بی آر محمد اسد ، سمیت محکمہ پولیس افسروں نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق دو مختلف جگہوں پر چھاپہ مارا گیا جس میں 200 سے زائد کاٹن برآمد کئے گئے ،مالکان کی تلاش جاری ہے ،جلد ہی گرفتار کرکے محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں