سکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوہلو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کا خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، دہشتگردی کے خلاف عزم استحکام میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں