خیبرپختونخوا حکومت نے سرمائی تعطیلات کے دوران امتحانات لینے پر پابندی عائد کر دی
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سرمائی تعطیلات کے دوران امتحانات لینے پر پابندی عائد کر دی۔
پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے نجی سکولز کو مراسلہ جاری کر دیا، نجی سکولوں کو امتحانی شیڈول فوری واپس لینے کی ہدایت کر دی گئی۔
مراسلے میں سرمائی تعطیلات میں امتحانات لینا خلافِ ضابطہ قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر نجی سکولوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مراسلے میں کہا گیا کہ عدم تعمیل پر پی ایس آر اے ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی ہوگی۔