ڈسپیوٹ ریزو لیشن کمیٹی کا اجلاس ،13 کیسز کی سماعت

ڈسپیوٹ ریزو لیشن کمیٹی کا اجلاس  ،13 کیسز کی سماعت

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزو لیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔۔۔

اجلاس میں 13کیسز میں قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ سے متعلق موصولہ درخواستوں پر فریقین کے موقف سنے گئے اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز اور ریونیو افسران نے ہر کیس کے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹس کمیٹی کے سامنے پیش کی۔جلاس میں متعدد کیسز میں حقداران کو فوری قبضہ دلوانے اور فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انصاف ملنے پر سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا شکریہ اداکیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں