جنوبی پنجاب :سولر سسٹم کے نرخوں میں غیر معمولی کمی
موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی ملک بھر میں سولر پینلز کی مارکیٹ پر گہر اثر
ملتان (خصوصی رپورٹر)موسم میں تبدیلی کے ساتھ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سولر سسٹم کے نرخ گر گئے بتایاگیاہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کے گھریلو اور کمرشل نظاموں کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس نے صارفین کو گرمیوں سے قبل سستی اور ماحول دوست توانائی کے حل اپنانے کا بہترین موقع فراہم کر دیا ہے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کی مجموعی طلب کم ہوئی ہے ، جس کا براہ راست اثر سولر پینلز کی مارکیٹ پر پڑا ہے اور قیمتیں نمایاں طور پر نیچے آگئی ہیں۔ اس کمی سے خاص طور پر وہ گھرانے فائدہ اٹھا سکیں گے جو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے لئے شمسی توانائی پر منتقل ہونے کا منصوبہ رکھتے ہیں مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 5کلو واٹ سے 15 کلو واٹ تک کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔