جہانیاں :کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

جہانیاں :کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

سیوریج سسٹم ناکارہ ،گلیاں اور سڑکیں گندے پانی میں ڈوب گئیں

جہانیاں (نمائندہ دنیا) جہانیاں میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے سیوریج مین ہولز شہریوں کے لیے موت کا سبب بن گئے ہیں۔ جلال آباد، غریب آباد، ہاؤسنگ سکیم، نئی کالونی، تین مرلہ سکیم چک نمبر 111 دس آر اور سکولز کے سامنے مین ہولز کے ڈھکن غائب یا ٹوٹے ہوئے ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے یہی صورتحال برقرار ہے اور کھلے مین ہولز بزرگ، بچے اور نمازیوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔ سیوریج سسٹم کئی دہائیوں میں ناکارہ ہو چکا ہے ، گلیاں اور سڑکیں گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں، اور انتظامیہ کی جانب سے متعدد شکایات کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔مقامی عوام، سماجی و تاجر حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج گٹروں کے ڈھکنوں کی فوری تنصیب کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے جانی سانحے سے بچا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں