شاہ جمال رورل ہیلتھ سنٹر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
تجاوزات سے راستہ مسدود،پیدل گزرنا بھی دشوار، نوٹس کا مطالبہ
مونڈکا (نامہ نگار) شاہ جمال رورل ہیلتھ سنٹر کا واحد روڈ شدید طور پر تباہ ہو چکا ہے ، جس میں بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں اور اوپر سے تجاوزات نے راستہ مسدود کر دیا ہے ۔ اس وجہ سے سواریوں، ایمبولینس اور پیدل گزرنا بھی دشوار ہو گیا ہے ۔ مقامی شہریوں راؤ جمشید ریاست، اویس ریاست، مزمل ریاست، طلحہ حمزہ، ندیم احمد، آفاق بھٹہ اور دیگر نے شدید احتجاج کیا اور فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ روڈ ہیلتھ سنٹر تک پہنچنے کے لیے اہم راستہ ہے اور اس کی حالت کی وجہ سے طبی خدمات، روزمرہ کے کام اور ہنگامی امداد فراہم کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری توجہ اور مرمت کے اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں اور روڈ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔