طالبہ زیادتی کیس:سکول پرنسپل کے 6رشتہ دار زیر حراست

طالبہ زیادتی کیس:سکول پرنسپل کے 6رشتہ دار زیر حراست

ڈی ایس پی نے سٹاف کے علیحدہ علیحدہ بیانات لے لیے ،جائے وقوعہ کا معائنہ ناقص پالیسوں اور پرائیویٹ سکولوں کی چیکنگ نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج

مظفر گڑھ ،فتح پور جنوبی ( سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )طالبہ زیادتی کیس میں سکول پرنسپل کے 6 رشتہ دار زیر حراست ،ڈی ایس پی نے سکول سٹاف کے علیحدہ علیحدہ بیانات لے لئے ، جائے وقوعہ کا معائنہکیا شہریوں اور والدین کا محکمہ کی تعلیم کی ناقص پالیسوں اور پرائیویٹ سکولوں کی چیکنگ نہ ہونے کے زیادتی باعث بڑھتے واقعات پر شدید احتجاج کیا ،تفصیلات کے مطابق طالبہ کیس میں پولیس تھانہ صدر علی پور نے اطلاعات کے مطابق ملزمان راشد شریف،طاہر شریف جتوئی کے ماموں و دیگر چھ رشتہ داران کو حراست میں لے لیا ہے ،اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے معاونت حاصل کی جا رہی ہے ،جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک ملزم کو پولیس نے خانیوال سے گرفتار کر لیا ہے ،لیکن تاحال پولیس تھانہ صدر علی پور تصدیق یا تردید سے گریزاں ہے ،دوسری جانب ایس ڈی پی او علی پور چوہدری اظہر اقبال نے جائے وقوعہ سکول کا متعدد بار معائنہ کیا،اور میل سٹاف سے علیحدہ علیحدہ بیانات لئے ،پولیس سرکل علی پورذرائع کے مطابق ملزمان جلد گرفت میں ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں