ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ ، 3دکاندار گرفتار

 ایل پی جی کی غیر قانونی  ری فلنگ ، 3دکاندار گرفتار

وہاڑی (خبرنگار نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے

 مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران تین دکانداروں پر مقدمات درج کر دیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی غیر قانونی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں سرگرم عمل ہے تاکہ عوام کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں