اغوا کے مختلف واقعات ، نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔
۔سٹی جلالپور پولیس کو عاشق محمد نے بتایا کہ میرے بھائی محمد بلال کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ۔ سیتل ماڑی پولیس کو محمد شاہد نے بتایا کہ میرا بیٹا شاہ زیب گھر سے باہر گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ہ حرم گیٹ پولیس کو ندیم خان نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر سے اکیڈمی پڑھنے گیا واپس گھر نہیں پہنچاجسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔