تمام سرکاری و نجی سکولوں میں مڈ ٹرم اسیسمنٹ شروع
مقصد طلبہ کی نصابی کارکردگی، سمجھ اور سیکھنے کے نتائج کا منظم جائزہ لینا
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں مڈ ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 باقاعدہ طور پر شروع ہوگئی جو 19 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اسیسمنٹ کا مقصد طلبہ کی نصابی کارکردگی، سمجھ اور سیکھنے کے نتائج کا منظم جائزہ لینا ہے ، تاکہ آئندہ تدریسی منصوبہ بندی مزید بہتر بنائی جا سکے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کو واضح ہدایات جاری کی ہیں، جن کے تحت پیپرز کی تیاری، واپسی، جانچ اور ریکارڈ کی اپ لوڈنگ مقررہ نظام کے مطابق کی جا رہی ہے ۔ تمام سکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسیسمنٹ کیلنڈر کی مکمل پیروی کریں۔