محفوظ پنجاب ویژن، ملتان میں ہیلمٹ آگاہی بائیک ریلی

محفوظ پنجاب ویژن، ملتان میں  ہیلمٹ آگاہی بائیک ریلی

ملتان (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ہیلمٹ آگاہی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

 یہ ریلی وسیب ایکسپلورر بائیک رائیڈر تنظیم اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے اشتراک سے نکالی گئی، جو گھنٹہ گھر قلعہ قاسم باغ سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے گزری۔ریلی میں ڈی ایس پی محمد قذافی اور انسپکٹر سہیل احمد نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ شرکت کی۔ بائیک ریلی کا مقصد شہریوں میں ہیلمٹ کے استعمال اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں