نجی سکول میں مینہ بازار تقریب ایس پی صدر ڈاکٹر خدیجہ کی شرکت

نجی سکول میں مینہ بازار تقریب ایس پی صدر ڈاکٹر خدیجہ کی شرکت

ملتان (کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ملتان ڈاکٹر خدیجہ عمر نے ایک نجی سکول میں منعقدہ مینہ بازار کے پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔۔۔۔

 اس موقع پر انہوں نے طالبات کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور کاروباری سوچ کو سراہا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی صدر ڈاکٹر خدیجہ عمر نے کہا کہ طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں خودمختار اور بااعتماد بننے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی اور تربیتی پروگرام طالبات میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور کاروباری مہارتوں کو فروغ دیتے ہیں، جو مستقبل میں ان کے لئے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں