ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، ڈکیتی مقدمات کا مطلوب ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، ڈکیتی  مقدمات کا مطلوب ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ٹارگٹ افینڈرز اور اشتہاری ملزموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے ۔۔۔

دوران ڈولفن سکواڈ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ڈولفن اسکواڈ نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم سجاد عرف سجو کو گرفتار کر لیا۔یہ کارروائی انچارج ڈولفن اسکواڈ حافظ وقارالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔ پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی ٹیم سنیپ چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی۔ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار شخص ٹارگٹ افینڈر ہے اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار چلا آ رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں