مظفرگڑھ بار الیکشن، صدارت کیلئے چارامیدوار میدان میں
صدارت، جنرل سیکرٹری ،نائب صدر کے امیدواروں مین کانٹے دار مقابلہ متوقع
مظفرگڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10 جنوری کو منعقد ہوں گے اور صدارت کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ اجمل ریاض سید ایڈووکیٹ، میاں معین الدین جوئیہ ایڈووکیٹ، ملک سعید اللہ گسورہ ایڈووکیٹ اور روزینہ یقین الدین راؤ ایڈووکیٹ۔ جنرل سیکرٹری کے لیے سردار امتیاز سہرانی ایڈووکیٹ اور انصر شہزاد بھٹہ ایڈووکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔نائب صدر کے لیے تین امیدوار مد مقابل ہیں، سید ساجد علی تقی ایڈووکیٹ، سردار شاہد عدنان قندرانی ایڈووکیٹ اور عاطف شبیر ایڈووکیٹ، جبکہ لائبریری سیکرٹری کے لیے بھی دلچسپ مقابلہ نظر آ رہا ہے ۔ مختلف گروپس اور الائنسز اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انتخابات کے قریب آتے ہی جوڑ توڑ اور حمایت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور 10 جنوری کو کون سا گروپ کامیاب ہوگا یہ دیکھنا باقی ہے ۔