لڑکی کے اغواء ،زیادتی ، نازیبا وڈیو وتصاویر وائرل کرنے پر مقدمہ

 لڑکی کے اغواء ،زیادتی ، نازیبا وڈیو  وتصاویر وائرل کرنے پر مقدمہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ سٹی کوٹ ادو میں ایک لڑکی کے اغواء، زیادتی اور نازیبا وڈیو و تصاویر سوشل میڈیا پر ۔۔۔

 وائرل کرنے کے الزام میں سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ وارڈ نمبر 14 ایف کینال کالونی کی رہائشی خاتون خنسہ مریم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق وارڈ نمبر 2 ٹبہ شہر کوٹ ادو کا رہائشی مہریار عرف مہری پرہاڑ نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور کئی روز تک زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں