غیر قانونی اتائی کلینکس کے خلاف کارروائیاں، متعدد سیل
سکندرآباد (نامہ نگار) تحصیل بھر میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائیوں کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔۔۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد ڈاکٹر آصف راؤ کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی اتائی کلینکس کو سیل کر دیا گیا۔ اس دوران ذمہ داران کے خلاف چالان پاکستان ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کر دئیے گئے ۔جلالپور کھاکھی کے علاقے میں اتائی شعیب، سجاد بلوچ، خدا بخش، مہدی پرویز اور سراج شامل ہیں۔