ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے مزدور جاں بحق

 ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے مزدور جاں بحق

بورے والا ( نمائندہ دنیا)ملتان رو ڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے وہاڑی کا رہائشی مزدور جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتار ی کے سبب پیش آ یا ۔۔۔

تفصیل کے مطابق ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران وہاڑی کا رہائشی مزدور جان کی بازی ہار گیا ۔عبد الجبار سکنہ وہاڑی کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گیا ۔لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جبکہ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں